SocH Aur Sach

SocH Aur Sach 🥀🕊️ 

Hassan Aur moti ki Kahani



یونیورسٹی کا پہلا دن تھا، بہت سے نئے لوگ میری آنکھوں کے سامنے سے گزر رہے تھے جنسے ہم زندگی میں کبھی بھی نہیں ملے تھے، لیکن ان میں سے ایک وہ بھی تھی جو میرے سامنے سے گزری تھی، لیکن اُس وقت میرا کوئی انٹینشن نہیں تھا، میں اپنی دنیا میں گھوم تھا، اور میرا کوئی ارادہ نہیں تھا کسی سے بھی کوئی بات کرنے کا، یوں ہی میں روز یونیورسٹی آنے لگا اور سارے ماحول کو سمجھنے لگا تھا، ایسے ہی میں نے بہت سے دوست بنا لیے تھے، لیکن میں ڈرپوک اور چپ تھا، میرا کنفیڈنس بہت کم تھا اور میں کسی لڑکی سے بھی بات نہیں کر پاتا تھا، لیکن ایک بار مجھے اُس لڑکی میں کم پڑ گیا جو کہ میرے لئے بہت مشکل تھا، کیونکہ مجھے ہمت نہیں ہو رہی تھی اُن سے بات کرنے کی، لیکن میرے کچھ دوست تھے، ناکارہ، کیونکہ وہ پڑھتے کم تھے اور موج مستی زیادہ کرتے تھے، تو اُنکی وجہ سے ہی میں اُس سے بات کر پایا تھا، کیونکہ پہلی بار ہوتا ہے کہ آپ کانپتے ہو جب کسی انجان سے بات کرتے ہو اور آپکو سوچ سمجھ کر بات کرنی پڑتی ہے، ویسے ہی میں بھی سوچ سمجھ کر بات کر رہا تھا، تاکہ میرے منہ سے کوئی غلط الفاظ نہ نکل آئیں اور اُس معصوم سے چہرے والی لڑکی کو برا نہ لگ جائے، کچھ دن ہم ایسی باتیں کرتے رہے اور ایک دن ہم سچے دوست بن گئے، اور وہ موٹی تھی تو میں اُسے موٹی کہے کے تنگ کرتا رہتا تھا، اور صرف میں ہی تھا جو اُسے موٹی کہنے کی ہمت رکھتا تھا، ویسے ہاں میں وہ ڈرپوک سا انسان ہوں جو کسی لڑکی سے بات نہیں کرتا تھا۔ ویسے میں اپنا نام تو بتانا ہی بول گیا، میں ہوں حسن لیکن حسین سمجھ کر مجھے غلطی نہ کر بیٹھنا، بس نام کا حسن ہوں اور سیرت سے لوگوں کا مطلب ویسے بھی نہیں ہوتا، وہ آپکو میری کہانی میں سب کچھ پتہ چلے گا۔”


جیسے کہ میں ایک خاموش لڑکا تھا، تو میں لوگوں کی باتیں سنتا اور ان کی حرکتیں دیکھتا تھا، یوں ہی اس کی بھی ایک عادت تھی۔ اس کی موٹی کلائی پر ایک سرخ رنگ کا داغ ہوتا تھا جس کے ساتھ ہر وقت کھیلتی تھی۔

ویسے اس وقت میرے ذہن میں ایک سوال آیا، اتنے سارے لوگوں میں سے ہمیں صرف ایک انسان ہی کیوں نظر آتا ہے اور اس پر بار بار نظر کیوں جاتی ہے؟ یہاں پر آپ کو ایک بات کا جواب دیتا جاؤں جو میں نے پہلے والے حصے میں کہی تھی، انسان کی سیرت اس سے بات کرنے اور اس کو جاننے کے بعد پتہ چلتی ہے، اس سے پہلے تو ہم بس اس کو دیکھ کر اندازہ لگاتے ہیں اور کبھی حسن کا کمال بھی ہوتا ہے جو اپنی تعریف کھینچتا ہے۔

ویسے مجھے وہ موٹی اس دن پسند آ گئی تھی جب اسپورٹس ویک چل رہا تھا اور یہ دوسری لڑکی کو زبردستی کر رہی تھی کہ آؤ نماز پڑھنے چلیں۔ بس اس دن میرا من مائل ہو گیا۔



مارچ 2022 کی تاریخ تھی، اور جیسے ہی میں کلاس میں داخل ہوا، میری نظریں اس کی جگہ پر چلی گئیں لیکن وہ نظر نہیں آ رہی تھی۔ پھر میں نے اپنی دوست سے پوچھا، "جانی، موٹی نہیں آئی کیا آج" 

اس نے ہنس کر کہا، "جانی، وہ نہیں آئی آج"۔

مجھے اس کی بات پر یقین نہیں آیا پھر میں کلاس سے اٹھ کر اسے ڈھونڈنے چلا گیا لیکن مجھے وہ نظر نہیں آئی اور یوں ہی میں کلاس میں جاتا اور پھر باہر آ کر کھڑا ہو جاتا۔ مجھے ایک عجیب بے چینی محسوس ہو رہی تھی، جیسے میری آنکھوں کو اسے دیکھنے کی عادت ہو گئی ہو۔ وہ سارا دن میں صرف کلاس کے باہر گیلری سے نیچے جھکتا رہا اور سوچتا رہا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے!!! جانے سے تھوڑی دیر پہلے، دوست آیا اور مجھے اس کی آئی ڈی بتا کر چلا گیا۔ اب یہاں سے پھر میری دوسری سوچ شروع ہو گئی، میسج کر دیا اسے تو کیا ہو گا!! اگر اس نے مجھے کچھ ایسا ویسا بول دیا تو!!

پھر میں جیسے ہی اپنے دوست سے ملا جس نے آئی ڈی بتائی میں نے اسے کہا، "میں اسے میسج نہیں کر رہا جب آئے گی تو پوچھ کر میسج کروں گا۔" اس نے مجھ سے موبائل لے اور باتیں کرتے کرتے اس نے میسج کر دیا اسے، اور موبائل مجھے واپس کر دی۔

نقارا دوست، "حسن، میں نے میسج کر دیا اسے، اگر کوئی مسئلہ ہو تو میرا نام لے لینا"

میں نے اسے کچھ کہا نہیں بس ٹھیک ہے بول کر بات ختم کر دی۔

شام کا وقت تھا، اچانک سے اس کے میسج کا نوٹیفیکیشن آ گیا۔ اس نے لکھا، "وعلیکم سلام حسن، میری طبیعت خراب تھی، اس لیے آج نہیں آئی"

میں نے زیادہ بات کو نہیں بڑھایا بس "ٹھیک ہے" لکھ کر بات ختم کر دی۔ لیکن وہ پڑھائی کی باتیں کرنا شروع ہو گئی اور یوں ہم نے تھوڑی دیر بات کی اور خدا حافظ کر دیا،۔


روز کی طرح ہم یونیورسٹی میں ملے، باتیں کیں اور اب تو میں ہمارا رابطہ میسج پر بھی ہو جاتا تھا۔ یوں بات کرتے رہے، اور 8 مارچ کے دن جب میں یونیورسٹی سے واپس آیا تو اس کا میسج آیا ہوا، اور اس نے میسج میں صرف 'حسن' لکھا تھا۔


"میں نے ریپلے دیا "جی"


پھر آدھا گھنٹہ ٹائپنگ ہوتی رہی اور میں انتظار کر رہا تھا اس کے میسج کا، پھر جیسے ہی میسج آیا، میں حیران ہو گیا کیونکہ مجھے اندازہ نہیں تھا، میری قسمت اتنی اچھی بھی ہو سکتی ہے، کیونکہ اس نے میسج میں لکھا تھا "میں آپ سے پیار کرتی ہوں"

پھر میں نے بھی ہنس کر اظہار محبت کر لی۔

تو پوچھنے لگی "ہنس کیوں رہے ہو؟"

میں پھر ہنس کر جواب دیا "ہاہاہا، کیونکہ آدھا گھنٹہ پورا میں آپ کے میسج کا انتظار کر رہا تھا"۔


پھر یوں ہی باتیں چلتی رہیں ہمارا رشتہ شروع ہو گیا۔

یوں ہی صرف ایک ہفتہ گزارا تھا ہمارے رشتے کو اور اچانک سے اس کی آئی ڈی سے مجھے میسج "کون ہو؟ تنگ کیوں کر رہے ہو؟"


میں پریشان ہو گیا اور ریپلے نہیں دیا۔


رات کو دیر سے مجھے پھر ایک میسج آیا موٹی کا "حسن، میں نے آپ کو ایک بات نہیں بتائی، میں کسی کے ساتھ 5 سال سے رشتے میں تھی اور میری آئی ڈی کا پاس ورڈ اسے بھی پتہ ہے اور آپ سے رشتہ شروع ہونے سے پہلے ہمارا جھگڑا ہوا تھا"


*میں نے اسے کہا کہ بتا دو کے "اب تم حسن کی ہو"*


*اس نے منع کر دیا ایسا کرنے سے اور کہنے لگی "نہیں تو کچھ کر دے گا وہ خود کو"*


*میں نے کہا "ٹھیک ہے اب جو آپ کی مرضی"*


اس نے کہا "مجھے آپ سے محبت ہو گئی ہے اور میں اس کا دل نہیں توڑنا چاہتی اور میرے گھر والے اسے ریجیکٹ بھی کر چکے ہیں، تو میں اس کا دل رکھ رہی ہوں"


میں اس وقت تو راضی ہو گیا، کیونکہ اس نے مجھ سے محبت کا دعویٰ کر لیا تھا۔


*ایک ماہ تک ہماری بات بالکل اچھے طریقے سے ہو رہی تھی لیکن اس کے بعد، موٹی مجھے کم وقت دے رہی تھی، اور میرے ذہن میں شک پیدا ہو رہا تھا، اور یہ شک نہیں تھا حقیقت تھی، یوں مجھے میرا وجود ختم ہوتے ہوئے نظر آ رہا تھا، پھر میں نے اس کے ساتھ اس کے جیسا کرنے کا سوچا لیکن قسمت میری خراب تھی، کیونکہ موٹی نے خود مجھے ایک لڑکی کی آئی ڈی سے آزمایا اور میں فیل ہو گیا، ویسے تو میں اسے بتانے والا تھا اس لڑکی کے بارے میں کیونکہ مجھے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں تھی اور میرے دماغ میں یہ ہی تھا، کہ وہ مجھے راستے سے ہٹانا چاہتی ہے۔ پھر جھگڑا ہوا معافی ہوئی، طنز یہ باتیں ہوئیں، میں نے سارے شکوے کر لیے اپنے اور وجہ بھی بتا دی، اور یہ بات آج تک مجھے بہت دکھ دیتی ہے شاید ہمیشہ دیتی رہے گی، کیونکہ اس دن سے میں اسے، دوسرے لڑکے سے بات کرنے کا تُک بھی نہیں سکتا تھا، پھر کچھ دن ہم 

ویسے ہی ہو گئے لیکن مجھے میرا وجود نظر نہیں آ رہا تھا۔


پھر ایک دن ہم نے رشتہ ختم کر دیا لیکن یہ بھی وہی چاہتی تھی، میں نہیں، اور مجھے اس کے الفاظ آج بھی یاد جب اس نے کہا تھا کہ "میں صرف اپ کا دل رکھ رہی تھی"۔


اس موٹی کو تھوڑا بھی میرا خیال نہیں تھا، وہ یوں بدل گئی جیسے تھی ہی نہیں، لیکن ہم باتیں کرتے رہتے تھے، کبھی جھگڑا، کبھی پرانی پیاری بے تکلف باتیں۔


ایک دن اس نے کہا کہ کوئی ڈھونڈ لو مجھ سے بہتر بہت ہیں اس دنیا میں، پھر جیسے میں نکلا تلاش کو تو ایک چنچل سی لڑکی میرے انتظار میں تھی، چنچل اس لیے تھی کیونکہ وہ بالکل مست ہوتی تھی اور جدید بھی تھی، پھر میں نے اسے سچ بتایا کہ میں اس سے رشتے میں تھا، میں نے دونوں کو بات کروائی۔ یہاں پر میں ایک کام غلط کر رہا تھا، کیونکہ میں بات اس سے کرتا اور ذکر موٹی کا چلتا تھا، پھر باتیں کرتے کرتے موٹی میرے دماغ سے نکل گئی تھی تھوڑی دیر کے لیے۔ اور اچانک سے یہ دوسرا رشتہ بھی ختم ہو گیا، اس کی وجہ بھی میں ہی تھا، میرا شک مجھے بے چین اور کسی پر یقین نہیں کرنے دیتا تھا۔ اور یہ وہ لڑکی تھی جس نے مجھے موٹی سے بھی زیادہ محبت دی تھی۔ 


شکریہ، میری اتنی عجیب رائٹنگ کو سمجھنے اور کہانی کو پڑھنے کے لیے۔

Comments

Popular posts from this blog

مصنف کی کہانی